فیروز والا :ڈکیت گینگ کا سرغنہ 2ساتھیوں سمیت گرفتار 

Jul 31, 2021

فیروز والا (نامہ نگار )تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے ڈکیتی ، راہزنی اورسنگین وارداتیں کرنے والے تین رکنی چندو ڈکیت ، گینگ کے سر غنہ جہانگیرعرف چندو کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے ان کے قبضے سے لوٹی ہوئی 7لاکھ روپے کی رقم جدید اسلحہ اور چار موٹر سائیکلیں برآمد کر لی۔ ڈاکوؤں نے ابتدائی تفتیش کے دوران میاں بیوی کو لوٹنے کے علاوہ 22سنگین وارداتوں کا انکشاف کیا۔ ڈی پی او شیخوپورہ چوہدری احسن سیف اللہ نے لاہور روڈ پرہونے والی  ڈکیتی کی وارداتوں کا سد باب کرنے کے لیے فیکٹری ایریا پولیس کو ٹاسک دیا اس سلسلے میں ڈی ایس پی فیروز والاعمران عباس چدھڑ نے بتایاکہ ڈاکوئوں کو پکڑنے کے لیے ایس ایچ او فیکٹری ایریا کی نگرانی میں ٹیم تشکیل دی گئی اس ضمن میں ٹی اے ایس آئی رانا غلام سرور ،اے ایس آئی چوہدری محمد اکرم سیاں نے ٹیم کے ہمراہ زبردست مقابلہ کرنے کے بعد ڈکیتی کی واردات کرنے کے لیے گھات لگا ئے بیٹھے ہوئے ڈکیت گینگ سر غنہ جہانگیرعرف چندو اور اس کے دو ساتھیوں غلام مصطفی اور تنویر کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ۔

مزیدخبریں