155 ای چالان نادہندہ گاڑی پکڑ ی گئی 

Jul 31, 2021

 لاہور(نامہ نگار) شمالی چھاؤنی کے علاقے میں سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے 155 ای چالان نادہندہ گاڑی پکڑ لی ہے۔تفصیلات کیمطابق ٹریفک پولیس نے 155 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو دھر لیاہے۔ کار ڈرائیور نے 90 مرتبہ ٹریفک سگنل،48 مرتبہ اوورسپیڈنگ اور 17 مرتبہ لین لائن کی خلاف ورزی کی تھی اورڈرائیور کو 74 ہزار 100 روپے جرمانہ عائدتھا۔گاڑی کو تھانہ شمالی چھاؤنی میں بند کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں