نجی ہوٹل میں مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت 2ہوٹل ملازمین زخمی

لاہور(نامہ نگار)باغبانپورہ کے علاقے میں نجی ہوٹل میں مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت 2ہوٹل ملازمین شدیدزخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق باغبانپورہ کے علاقے میں نجی ہوٹل میں تلخ کلامی پر تین افراد نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کی زد میں آکرہوٹل مینجر شہزاد اورانعم نامی ہوٹل ملازمہ شدیدزخمی ہوگئے جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گئے ہیں۔دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس ملزم کی گاڑی سے انہیں ٹریس کر لیاہے جبکہ گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...