رواں ہفتے 83منشیات فروش  گرفتار کئے :ڈی آئی جی آپریشنز 

لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورساجد کیانی نے کہا ہے کہ منشیات فروشی کے تدارک کیلئے سخت اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔ تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے رواں ہفتے کے دوران 83منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے شہر کے مختلف تھانوں میں 83مقدمات درج کئے۔ دورانِ کاروائی ملزمان کے قبضہ سے 29کلو گرام سے زائد چرس،10گرام آئس،10 کلو گرام سے زائد ہیروئن،844لیٹر شراب بھی برآمد کی گئی۔ سٹی ڈویڑن میں 16، کینٹ 26، سول لائنزڈویژن میں 6، صدر ڈویژن10، اقبال ٹاؤن 15 اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 10 مقدمات درج کئے گئے۔ساجد کیانی نے رواں سال منشیات فروشوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کے بارے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال اب تک 5748 منشیات فروشوں کے خلاف 5666مقدمات درج کئے جا چکے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...