عمران‘ محسن کو کھیلتا دیکھنے کیلئے 39 سال قبل ایجبسٹن کا جنگلہ پھلانگا تھا: وسیم خان

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 1982ئ￿  میں 12 سال کی عمر میں ایجبسٹن میں اپنے پسندیدہ کرکٹرز عمران خان اور محسن حسن خان کو دیکھنے کے لئے دوستوں کے ساتھ جنگلہ پھلانگ کر اسٹیڈیم میں داخل ہوگئے تھے، میچ کا ٹکٹ بھی نہیں تھا۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انگلینڈ انڈر 19 اور 1995ء میں واروکشائر کائونٹی کی اس ٹیم کا حصہ تھا جس نے سیزن ڈبل کیا۔ایلن ڈونلڈ اور شان پولاک جیسے کھلاڑیوں کیساتھ ڈریسنگ روم شیئرکیا، کائونٹی میں نک نائٹ کیساتھ اننگز اوپن کرتا تھا۔ میری بیٹنگ اوسط 49 کی تھی اور پہلے سیزن میں بہترین سکور 181 رنز رہا۔ نیوزی لینڈ سے ولنگٹن کی ٹیم کی نمائندگی کرچکا ہوں۔وسیم خان نے 58 فرسٹ کلاس میچز میں 30.15 کی اوسط سے 2835 رنز سکور کیے جن میں 5 سنچریاں اور 17 نصف سنچریاں شامل ہیں۔وسیم خان انگلینڈ کی نمائندگی تو نہیں کرسکے لیکن 97-1996ء میں دورہ آسٹریلیا کے دوران وہ ایک بار پاکستان کیلئے متبادل فیلڈر کی حیثیت سے کھڑے ہوئے تھے۔  واقعہ کو یاد کرتے ہوئے وسیم خان نے بتایا کہ وہ نیوزی لینڈ کے شہر ولنگٹن میں کھیل رہا تھا اور کرکٹ سے 3 ہفتوں سے بریک ملنے پر آسٹریلیا کے شہر سڈنی چلے گئے۔ سڈنی میں پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کیخلاف کھیل رہی تھی اور کئی کھلاڑیوں کو انجریز ہوگئی تھیں۔

ای پیپر دی نیشن