کشمیر الیکشن ،تحریک انصاف کی کامیابی حکومتی پالیسی پراعتماد کا ثبوت ہے ، راشد حفیظ 

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) پنجاب کے وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی بے مثال کامیابی ہماری حکومت کی کشمیر پالیسی پر عوام کے اعتماد کی مظہر ہے ۔ کشمیر کے دیرینہ مسئلہ کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے جتنا بڑا اور موثر کام وزیر اعظم عمران خان نے کیااس کی گذشتہ ادوار میں کوئی مثال نہیں ملتی بلکہ ن لیگی لیڈر شپ کشمیری عوام کی بے مثال جدوجہد اور قربانیوں سے انحراف کرتے ہوئے انڈین حکمرانوں سے ذاتی مراسم بناتی رہی ہے، انہوں نے یہ بات اے جے کے ویلی 4  سے پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوار جاوید بٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہی ۔ صوبائی وزیر نے جاوید بٹ کے دفتر جا کر انہیں  گلدستہ پیش کیا اور مبارکباد دی ۔ راجہ راشد حفیظ نے کہا کہ آزاد اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کی دوریاں اب ختم ہونے کے قریب ہیں اور بہت مقبوضہ کشمیر کے عوام آزادی کا سورج طلوع ہوتا ہوا دیکھیں گے 

ای پیپر دی نیشن