اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)چاراگست کو یوم شہدائے پولیس کے سلسلے میں سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس زیر صدارت آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان منعقد ہوا جس میں ڈی آئی جی،ایس ایس پی،زونل ایس پی اور ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی اسلام آباد پولیس یوم شہداء کے حوالے سے یکم اگست سے پروقار تقریبات کا آغاز کر رہی ہے اس سلسلے میں مختلف اقدامات کئے جارہے ہیں وفاقی دارلحکومت کی اہم شاہراہوں پر شہدائے پولیس کی تصاویر اور ان کی قربانیوں کی داستان پر مبنی خصوصی پورٹریٹ،پوسٹرز اور بینرز آویزاں کئے جائیں گے،پولیس کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، این جی اوز،سول سوسائٹیز اور مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں کی جانب سے شہدائچوک میلوڈی مارکیٹ میں شمع روشن کی جائیں گی جبکہ شہدائکے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعائیہ تقریبات کا بھی آغاز کیا جارہا اس سلسلے میں مساجد،تھانہ جات میں قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا جائے گا ،جبکہ 4 اگست کے دن کا آغاز پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں خصوصی تقریب سے کیا جائے گا