خانیوال(خبرنگار)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر رائو خالد محمود ،جنرل سیکرٹری سید حامد علی شاہ نے کہاکہ ملک وقوم کسی قسم کی محاز آرائی کے متحمل نہیں ہوسکتے مسئلہ کشمیر اورافغانستان میں آنے والی تبدیلیوں کا تقاضاہے کہ تمام سیاسی، جمہوری قوتیں ملک وقوم کو درپیش مسائل اورچیلنجز سے نمٹنے کیلئے اپنامثبت کردار ادا کریں ۔ انہوں نے کہاکہ قیام پاکستان عظیم قربانیوں کا نتیجہ ہے اس کی ترقی وسلامتی کے لیے قیام پاکستان والے جذبے کی ضرورت ہے قومی ایشوز پرمتفقہ موقف ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔ آئین وقانون کی بالادستی، عدل وانصاف کی فراہمی کویقینی بناکر ہی ملک وقوم کو مضبوط بنایاجاسکتاہے۔