اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ )سینئر صحافی نذیر احمد اولکھ کے بڑے بھائی ملک امیر محمد اولکھ نتقال کرگئے۔ وہ کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے گزشتہ روز طبیعت بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکے۔ان کی عمر58سال تھی اور بھکر کے مقامی ہائر سکینڈری سکول گوہر والا میں پروفیسر تھے۔ انہیںآج نماز جنازہ کے بعد چک نمبر86ٹی ڈی اے کے آبائی قبرستان میں والد کے پہلو میں سپردخاک کیا جائے گا۔