موٹروے پولیس افسران کا بیٹ نمبر 2روشن بھیٹ میں شجرکاری مہم کا آغاز

Jul 31, 2021

صادق آباد(نمائندہ نوائے وقت) موٹر وے پولیس کے افسران کی سربراہی میں بیٹ نمبر 2 روشن بھیٹ صادق آباد میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا ہے‘ اس سلسلے میں بیٹ نمبر24 روشن بھیٹ صادق آباد میں مختلف مقامات پر 200پودے لگانے کا عمل شروع کیا گیا ہے اس موقع پر ڈی ایس پی موٹر وے پولیس محمد حامد خان نے کہا کہ وزیراعظم کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے موٹر وے پولیس صاف پاکستان سر سبز پاکستان مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے کوٹ سبز ل سے احمد پور شرقیہ تک نیشنل ہائی وے کو خوبصورت بنانے کے لئے کثیر تعداد میں پودے لگائے جا رہے ہیں،اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیشنل ہائی وے اتھارٹی عبدالوہاب نے بھی درخت لگانے کی افادیت اور ضرورت پر روشنی ڈالی۔

مزیدخبریں