جعفرآباد‘محرم الحرام میں سیکیورٹی انتظامات کیلئے پلان مرتب 

جعفر آباد (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر جعفرآباد عبدالرزاق خان خجک نے کہا کہ محرم الحرام میں سیکورٹی کے سخت انتظامات، ڈسٹرکٹ ہیڈکوآرٹر ہسپتالوں میں ایمرجنسی کا نفاذ اور سکیورٹی کے لئے پولیس اور ایف سی کے جوان الرٹ رہیں گے اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ ان تمام امور کی نگرانی کرے گی مقررکردہ جلوسوں کے علاوہ کسی جلوس کے نکلنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ تمام امام بارگاہوں، جلوسوں کی فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تمام تر جلوسوں کی خصوصی نگرانی کی جائے گی ان خیالات کا اظہارا نہوں نے محرام الحرام کے حوالے سے آفیسران کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلع جعفرآباد کے علماء کرام، قانون نافذ کرنے والے اداروں، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک نے آفیسران پر زور دیا کہ محرم الحرام کے موقع پر تمام تراقدامات کو حتمی شکل دی جائے اور سندھ بارڈر و دیگر بارڈرز پر قائم ناکاجات کے ساتھ ساتھ تمام پوائنٹ پر نفری کی تعداد میں اضافہ کریں۔کسی بھی نا خوشگوار واقع سے نمٹنے کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی جائے تاکہ بر وقت واقعے سے نمٹا جا سکے۔

ای پیپر دی نیشن