ملک سے   دو ہرے نظام کو ختم کرنا ہوگا، مسرورنوا ز جھنگوی 

کبیروالا(نامہ نگار) چھوٹے طبقہ میں احساس محرومی کے خاتمے کے لئے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں جاری دو ہرے نظام کو ختم کرنا ہوگا، انصاف کے حصول کویقینی بنانے کے لئے نظام عدل میں تبدیلیاں ناگزیرہوچکی ہیں ،خلافت راشدہؓ کے نظام میں ہی ملکی مسائل سے نجات ہے، اہلسنت والجماعت ملکی سیاست کا اہم حصہ ، بلدیاتی انتخاب سمیت قومی انتخاب میں بھر پور حصہ لیا جائیگا،ان خیالا ت کا اظہار سابق رکن پنجاب اسمبلی  صاحبزادہ مسرورنوا ز جھنگوی نے صاحبزادہ  احمد معاویہ انو رکی قیا د ت میں ملنے والے نمائندہ وفدسے ملاقات کے دوران کیا، وفد میں  محمد ارشد سنگا، محمد رضوان مہارشامل تھے۔

ای پیپر دی نیشن