کراچی (نیوزرپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ نے کلچر ونگ سندھ کا اعلان کردیا ، مشہور اداکار محمد علی عیسانی کو چیف آرگنائزر مقرر ،فنکشنل لیگ سندھ کی ثقافت اور فنون لطیفہ کو مظبوط اور فعال دیکھنا چاہتی ہے ، سردار عبدالرحیم پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبد الرحیم کی صدارت میں فنکشنل لیگ ہاس کراچی میں فنکشنل لیگ کلچرل ونگ کا اہم اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں ملک کے مشہور اداکار محمد علی عیسانی کو فنکشنل لیگ کلچرل ونگ سندھ کا چیف آرگنائزر مقرر کیا گیا اور اظہر جوکھیو کو سیکریٹری آرگنائزنگ کمیٹی مقرر کیا گیا ، اجلاس میں علی عابد سومرو ، نادیہ چنہ ، اعظم شیخ ، شاجہان ھکڑو ۔ جاوید انجم گل ، واحد رضا ، عبدالوھاب سومرو ، دانش بلوچ ، اعظم شیخ اور دیگر فنکاروں شاعروں ، اداکاروں نے شرکت کی ۔