کراچی (نیوزڈیسک)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک انتظامیہ نے کراچی کی عوام کا جینا دشوار کر دیا ہے شہر بھر میں گھنٹوں گھنٹوں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام ذہنی مریض بن گئی ہے کرونا وائرس اس وقت پوری شدت سے عوام کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے تو دوسری جانب کے الیکٹرک کا ادارہ کرونا وائرس میں مبتلا لوگوں کو لوڈشیڈنگ کرکے اذیت پہنچا رہا ہے ایک طرف حکومت عوام سے بول رہی ہے کہ بلا ضرورت عوام گھرو سے باہر نہیں نکلے تو دوسری جانب کے الیکٹرک انتظامیہ لوڈشیڈنگ کرکے عوام کو گھروں سے نکالنے پر مجبور کر رہی ہے ایسا لگتا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے اور عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے ہمارا سوال ہے کہ حکومت کراچی والوں کو مہنگی بجلی سے نجات کیوں نہیں دلاتی شہری مسائل کے حل کے لیے کوئی ادارہ اپنا کام نہیں کر رہا ہے بجلی ،پانی اور صفائی کے مسائل سے حکومتی ادارے لاتعلق نظر آتے ہیں ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ محرم الحرام سے پہلے کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے۔