کراچی ( کامرس رپورٹر) کے الیکٹرک کی جانب سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشنزسمیت کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی تمام اسٹریٹجک تنصیبات پر بجلی کی مسلسل فراہمی جاری ہے۔ گذشتہ دنوں آنے والے تعطل کی وجہ واٹر بورڈ کے کا اپنا بجلی کا اندرونی نظام تھا۔ کے الیکٹرک کی ٹیکنیکل ٹیمز نے واٹر بورڈ کے عملے کو تمام ممکنہ تعاون فراہم کرتے ہوئے بر وقت بجلی کی بحالی کو یقینی بنایا۔ ترجمان کے۔الیکٹرک کے مطابق کراچی واٹر بورڈ کے دھابیجی، گھارو پپری اور دیگر تمام بڑے پمپنگ اسٹیشنز لوڈ ڑیڈنگ سے مستثنیٰ ہیں۔ کے الیکٹرک کی ٹیمز 24 گھنٹے کسی بھی شکایت کو فوری دور کرنے کیلئے کوشاں رہتی ہیں جبکہ کسی بھی ممکنہ فالٹ کی بروقت درستگی کیلئے، کے الیکٹرک کا عملہ واٹر بورڈ کیساتھ رابطے میں رہتا ہے
دھابیجی سمیت تمام پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کی فراہمی بحال ہے۔ ترجمان، کے الیکٹرک
Jul 31, 2021