30 جون 2021 ء تک 79 ہزار 119 ڈائلسز کئے :میاں محمد اعجاز

Jul 31, 2021

گجرات ( نامہ نگار)صدر کڈنی سنٹر میاں محمد اعجاز نے کہا ہے کہ یکم جولائی 2020 ء سے30 جون 2021 ء تک 79 ہزار 119 ڈائلسز کئے گئے۔ 9کروڑ 92لاکھ ، 85 ہزار ،764 روپے کے اخراجات ہوئے اور ٹوٹل انکم اور عطیات 11کروڑ ،4لاکھ، 1295 روپے اکٹھے ہوئے۔ جن میں 10 کروڑ، 5لاکھ، 95 ہزار،870 روپے کے عطیات شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈائلسز مشینوں پر 71 لاکھ روپے کے اخراجات ہوئے۔ جبکہ ادویات پر6 کروڑ، 37لاکھ، 78 ہزار 119 روپے کے اخراجات ہوئے اور تنخواہوں کی مد میں ایک کروڑ،46 لاکھ ، 59 ہزار، 193 روپے ادا کئے گئے۔

مزیدخبریں