جلالپورجٹاں(نامہ نگار) جائیداد کے تنازعہ پر بیٹے کے ہاتھوں باپ قتل۔ پولیس تھانہ صدر میں درج ایف آئی آر میں محلہ بابے دا لاہور شہباز پور روڈ کے رہائشی ہارڈوئیر کے تاجر مقتول شیخ محمد بوٹا کے بھائی جاوید اقبال کے مدعیت میں درج کی جانے والی ایف آئی آر میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے ہمارے بھائی شیخ محمد بوٹا اور ان کے صاحبزادوں محمد عمران ،عرفان اور محمد عامر کے مابین جائیدا کا تنازعہ چلا آرہا تھا محمدعرفان اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں داخل ہوا۔ جاوید اقبال کے مطابق مظہر اقبال اپنے بھائی بھتیجے اور دیگر کو گھر سے ملحقہ دکان کے اندر لے گئے جہاں پر عمران نے والد محمدبوٹا کو پسٹل سے فائر مارااور کلہاڑیوں کے وار شروع کردئیے جس سے شیخ محمدبوٹا موقع پر جاں بحق ہوگیا۔پولیس تھانہ صدر جلالپورجٹاں نے مقتول کے بھائی جاوید اقبال کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا۔