ملکی زرعی ضروریات کیلئے پانی کی منصفانہ تقسیم انتہائی ضروری :عبدالرئوف

Jul 31, 2021

 راجن پور( نامہ نگار )ملک کی زرعی ضروریات کے حصول کے لیے پانی کی منصفانہ تقسیم بے حد ضروری ہے ہر قسم کے سیاسی دباؤ سے آزاد ہو کر صرف میرٹ پالیسی کے تحت نہری پانی کی تقسیم ہوگی کسی ٹاؤٹ کی مداخلت یا محکمانہ غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ان خیالات کا اظہار ایکسین محکمہ انہار عبدالرؤف نے کیا انہوں نے کہا میڈیا کی نشاندہی پر جو محکمانہ غفلت یا مقامی افراد کی پانی چوری کے واقعات رونما ہو رہے ہیں ان پر 24 گھنٹے کے اندر ایکشن لیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ زراعت کی ترقی اور کسان کی خوشحالی کے لیے میری خدمات ہر وقت حاضر ہیں ۔

مزیدخبریں