راجن پور،جام پور (نمائندہ نوائے وقت،خبرنگار) ضلع راجن پور میں معیاری کھاد کی سپلائی یقینی بنانے کیلئے ڈائریکٹر زراعت (توسیع) ڈیرہ غازی خان مہر عابد حسین نے متعلقہ افسران کے ہمراہ داجل کی زرعی مارکیٹ کا دورہ کیا۔ اس مو قع پر ڈائریکٹر زراعت (توسیع) نے داجل مارکیٹ کے کھاد ڈیلرز کے ساتھ میٹنگ کی اور معیاری کھاد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ بعدازاں مختلف کھاد ڈیلرزکی دکانوں اور سٹورز کا وزٹ کیا اور کھاد کے 3عدد نمونہ جات لے کر لیبارٹری تجزیہ کے لئے بھجوا دئیے۔ جبکہ جام پور مارکیٹ کے دورہ کے دوران مختلف دکانداروں کا ریکارڈ چیک کیا۔گراں فروشی کرنے پر محمدآصف ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) راجن پور نے ایک ڈیلر کو مبلغ 65ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔