سمیع اسلم کے بعدحماد اعظم کی بھی امریکا شفٹ ہونے کی تیاریاں

ملتان (سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن پالیسی سے ناراض ہو کر امریکا شفٹ ہونے والے سمیع اسلم  کے بعد ایک اور قومی کرکٹر حماد اعظم کی امریکا میں کرکٹ کھیلنے اور شفٹ ہونے کی تیاریاں مکمل ہیں۔ذرائع  کے مطابق آل راونڈر حماد اعظم کا امریکا میں کرکٹ کھیلنے کا معاہدہ آخری مراحل میں ہے۔حماد اعظم امریکا میں لیگ کھیل رہے ہیں، معاہدے کے بعد مستقل امریکا شفٹ ہوجائیں گے۔حماد اعظم 11ایک روزہ اور 5ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن