ملتان (سپورٹس ڈیسک )ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ کیلئے قومی کرکٹ سکواڈ بارباڈوز سے گیانا پہنچ گیا جہاں چار میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔سکواڈ کی کوویڈ ٹیسٹنگ بھی ہوئی اور منفی نتائج کے بعدایک روزہ روم آئسولیشن کے بعد تمام کھلاڑیوں نے پریکٹس کی۔بارش سے متاثرہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں انٹرنیشنل کیریئر شروع کرنے والے پیسر محمد وسیم جونیئر کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے اولین میچ میں کرس گیل کی وکٹ لینے پر فخر ہے کیونکہ وہ مختصر فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین ہیں۔دوسری جانب پاکستان اور ویسٹ انڈیزٹیموں کے مابین 5 مرتبہ دوطرفہ ٹی ٹونٹی بین الاقوامی سیریز کھیلی جا چکی ہیں، جہاں 4 سیریز میں پاکستان اور صرف ایک میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج گیانا میں کھیلا جائیگا
Jul 31, 2021