ملتان (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے آدھے ایتھلیٹس ٹوکیو اولمپکس سے باہر ہوگئے، دس کھلاڑیوں نے شرکت کی ،پانچ کھلاڑی میڈل لیے بغیر اولمپکس گیمز سے باہر ہوگئے۔ٹوکیو اولمپکس میں سب سے پہلے باہر ہونے والے پاکستانی شوٹر گلفام جوزف تھے اولمپکس مقابلوں میں پہلی بار بیڈمنٹن میں انٹری دینے والی ماحور شہزاد ایک میچ بھی نہ جیت سکیں ، اویٹ لفٹر طلحہ طالب بھی میڈل نہ جیت سکے ۔سوئیمر حسیب طارق نے 100میٹر فری اسٹائل کے ہیٹ ٹو میں انٹری دی اور 72سوئیمر میں ان کا نمبر 62واں رہا۔جوڈو میں میڈل کی امید شاہ حسین شاہ کا مقابلہ عالمی نمبر پر 13ویں نمبر پر موجود مصر کے رمضان درویش سے تھا مصری جوڈو کاز نے شاہ حسین شاہ کو باسانی شکست دیکر پاکستان کی یہ امید بھی ختم کردی۔پاکستان کے یہ پانچ ایتھلیٹس کے باہر ہونے کے بعد اب اتنے ہی قومی کھلاڑی آنے والے دنوں مین ایکشن میں ہوں گے۔