کھانے پینے کی اشیا میں مہنگائی کا سلسلہ جاری ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، آٹا چینی اورگھی کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ ادارہ شماریات نے قیمتوں کے حساس اعشاریہ سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔ گزشتہ ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.03 فیصد اضافہ ہوا ۔گزشتہ ہفتے کے دوران روزمرہ استعمال کی تئیس اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، چھ کی قیمتوں میں کمی اور بائیس اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.03 فیصد اضافہ ہوا، سالانہ بنیاد پر مہنگائی 12.20 فیصد پر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ ہفتے کے دوران ایل پی جی کی قیمت میں 9.58 فیصد، ٹماٹر 6.64 فیصد، انڈے 3.52 فیصد مہنگے ہوئے۔ پٹرول کی قیمت 4.73 فیصد ، بناسپتی گھی 2.52 فیصد اور پیاز کی قیمت میں 2.34 فیصد بڑھ گئی۔ رپورٹ کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 2.30 فیصد، بناسپتی گھی 1.81 فیصد، چینی 1.49 فیصد،اورکوکنگ آئل کی قیمت میں 1.23 فیصد اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق چکن کی قیمت میں 18.35 فیصد اورکیلے کی قیمت میں 1.32 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ دال مونگ 1.32 فیصد، آلو 1.23 فیصد، دال ماش 0.58 فیصد اوردال چنا کی قیمت میں 0.06 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی.