افغانستان ، ایران ، امارات ، امریکہ میں بارشیں سیلاب سے تباہی ، 59 افراد ہلاک 

واشنگٹن‘ کابل‘ ابوظہبی‘ تہران (نوائے وقت رپورٹ + اے پی پی) امریکہ‘ افغانستان‘ ایران‘ متحدہ امارات میں بارشوں‘ سیلاب نے تباہی مچا دی‘ 59 افراد ہلاک ہو گئے۔ افغانستان میں بارشوں اور سیلاب سے تین صوبوں میں 18 افراد جاں بحق ہو گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق  غزنی‘ ہرات اور قندھار میں سیلاب سے 40 افراد زخمی ہوئے۔ تینوں صوبوں میں دو روز کی بارشوں اور سیلاب سے درجنوں مکانات تباہ ہو گئے۔ امریکی ریاست کینٹکی میں مسلسل بارش کے باعث آنے والے سیلابی ریلے کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک‘ متعدد افراد لاپتہ ہوگئے۔ شدید بارشوں نے ندی نالوں کو سیلاب میں تبدیل کر دیا، جس کے باعث اپالاچیا کے متعدد علاقے سیلابی ریلے کی زد میں آ گئے۔ انہوں نے بتایا کہ سیلابی ریلے سے 16 افراد پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے، جن میں 6 بچے بھی شامل ہیں جبکہ شدید بارش کے نتیجے میں کچھ علاقوں میں ریسکیو اہلکارون کو امدادی کارروائی کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے مختلف شہروں میں بارشوںاور سیلاب نے تباہی مچا دی۔ مختلف حادثات میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔ سڑکیں تالاب بن گئیں اور گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں۔ کئی شہری ہوٹلوں میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے۔ امارات سے مشرقی حصوں میں سیلاب نے مکانات کو نقصان پہنچایا۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ تہران کے نواحی دیہات میں شدید بارشوں  اور سیلاب کے نتیجے میں18 افراد ہلاک اور 19 لاپتہ  ہو گئے۔ ترکیہ ذرائع ابلاغ نے ایرانی نیشنل کرائسز سنٹر کے سربراہ حسن نامی کے حوالے سے بتایا کہ تہران کے مشرق میں واقع گائوں ویسکارے میں جاری شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب  سے  متعدد مکانات اورکھڑی فصلیں  تباہ جبکہ 14 گاڑیاں بہہ گئیں۔ ہلال احمر امداد ی تنظیم کے سربراہ مرتضی مرادی پور نے کہا ہے کہ تہران کے شمال مغرب میں امام زادے داد گائوں میں سب سے زیادہ نقصان ہوا ،  جہاں8 افراد  ہلاک جبکہ 19  لاپتہ ہوگئے ،  جن کی تلاش جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...