حکمران لوٹی رقم بچانے میں مصروف‘ عوام کی دادرسی کرنیوالا کوئی نہیں: شوکت ترین

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو مہنگائی کا طعنہ دینے والے اب خود ہوشربا مہنگائی کے ذمہ دار بن بیٹھے ہیں اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام کی داد رسی کرنے والا کوئی نہ رہا، سب سازشوں اور لوٹ کھسوٹ سے بنائی رقم بچانے میں مصروف عمل ہیں۔ امپورٹڈ حکومت کے دور میں مہنگائی 40 فیصد کے قریب ہے 12.5 فیصد مہنگائی کا الزام ہم پر لگایا جاتا تھا اب عوام کو کچل دیا گیا ہے۔ روپے کی گراوٹ دیکھتے ہوئے ہم جانتے ہیں کہ یہ معیشت کو نہیں سنبھال سکتے تو پھر ہم کب تک نئے انتخابات کا انتظار کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن