لاہور(سپیشل رپورٹر)موسم گرما کی تعطیلات کے بعد کل سے پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے کھل جائیں گے۔ یکم اگست سے تعلیمی اداروں میں نئے سیشن کا آغاز بھی ہونا ہے۔ تاہم بعض اداروں میںنئی درسی کتب تاحال نہیں پہنچ سکیں۔ جس سے طلبہ میں تشویش بھی پائی جاتی ہے۔ اس بارے میں سکول سربراہان کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ سکول کھلتے ہی درسی کتب کی کمی کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا اور طلبہ کو مفت درسی کتب مل جائیںگی۔