اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پی ٹی وی ہراسگی کیس میں ہیڈ آف کرنٹ آفیئرز سلیم چوہدری ، سابق ہیڈ آف کرنٹ افیئرز شاہد عمران گھگھڑ اور پروڈیوسر امداد حسین کو کیس میں بے گناہ قرار دیتے ہوئے بری کردیا۔ عدالت نے تین سال کے ٹرائل کے دوران وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعدفیصلہ سناتے ہوئے خاتون افشاں ملک کے ہراسگی الزامات بے بنیاد قرار دے کر کیس خارج کردیا عدالت نے فیصلے میں کہا ٹرائل کے دوران سامنے آیا انسداد ہراسیت محتسب سے بھی خاتون کی درخواست خارج ہو چکی،درخواست گزار بالواسطہ یا بلا واسطہ کسی قسم کا کوئی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی،خاتون نے اپنے بیان میں تاثر دیا پروگرام بند ہونے اور اسکی ادائیگی نہ ہونے سے بھی اسکو غصہ ہے،الزامات ثابت نہ ہونے پر شاہد عمران ، سلیم چوہدری اور امداد حسین کو بری کیا جاتا ہے۔