کوٹ ادو +ہارون آباد(خبر نگار+نامہ نگار) گدھا ریڑھی چلانے والا محنت کش گھر کا12ہزار بجلی بل دیکھ کر جان کی بازی ہار گیا،میپکو کوٹ ادو نے لالہ زار کالونی کے غلام یٰسین کمہار کے گھرکا بجلی کا بل12ہزارروپے بھیج دیا تھا جسے دیکھ کر محنت کش کو دل کا اٹیک ہوا اور وہ جانبر نہ ہو سکا۔ہارون آباد کے نواحی گائوں 58فور آر میں عام دکان کا بجلی کے دس یونٹ کا بل سات ہزار روپے سے زائد آگیا ، جس پردوکاندار کے ہوش اُڑ گئے۔