قصور (نمائندہ نوائے وقت) قصور کے نواحی علاقے چھانگا مانگا میں اوباش لڑکے نے کمسن بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، مقامی پولیس نے نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا۔ محمد اعظم نے پولیس تھانہ میں درخواست دی ہے کہ میرا 8 سالہ بیٹا (ن) جامع مسجد خواجہ غریب نواز میں قرآن پاک پڑھنے جاتا تھا‘ شام کو ملزم طیب جو مسجد میں صفائی کا کام کرتا ہے میرے بچے کو20 روپے دیکر ورغلاء پھسلاء کر عقب مسجد لڈیرہ ازان حکیم پر لے گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنا دیا ہے۔ پولیس تھانہ سے ایس ایچ او افتخار حسن بخاری اور ایس آئی محمد امین خان موقع پر پہنچے اور ملزم محمد طیب کو گرفتار کر لیا جبکہ وکٹم کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے۔ رپورٹ آنے پر حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ نارووال میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی گئی۔ سیالکوٹ ملازمہ‘ ڈسکہ‘ دیپالپور میں 2 لڑکے نشانہ بن گئے۔
چھانگا مانگا میں اوباش کی 20 روپے دیکر طالب علم سے زیادتی‘ گرفتار
Jul 31, 2022