اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری حماد اظہر نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی حکومت ملک کو تباہ کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھ رہی نام نہاد تجربہ کاروں نے ملک کو دیوالیہ پن کے دہانے پر لا کھڑا کر دیا۔پی ڈی ایم حکومت نے معاشی تباہی کو جنم دیا ہے۔ اب اس تباہی سے نمٹنے کی ان کے پاس اہلیت نہیں حماد اظہر نے کہا کہ عالمی اور مقامی منڈیوں کو پی ڈی ایم حکومت پر اعتماد نہیں دوست ممالک بھی وفاقی حکومت کو مصنوعی اور عارضی سمجھتے ہیں اقتدار سے اس وقت ان کا چمٹے رہنا پاکستان کے مفاد کے شدید خلاف ہے۔