جاپان کا اومیکرون کی ذیلی قسم بی اے 5سے نمٹنے کے لیے نیا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

ٹوکیو(اے پی پی)جاپان  کی حکومت نے  اومیکرون کی ذیلی قسم بی اے ۔5سے نمٹنے کے لیے نیا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جاپان کے خبررساں ادارے کے مطابق  دارالحکومت ٹوکیو میں  گزشتہ روز وزیراعظم فومیوکیِشیدا  نے ملک بھر  میں کورونا وائرس وبا کی ساتویں لہر سے نمٹنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کے لیے متعلقہ وزرا سے ملاقات کی،جس کے دوران کہاگیاکہ بڑی تعداد میں لوگ بخار کی وجہ سے ہسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں اور طبی اداروں پر بوجھ میں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن