بیجنگ(شِنہوا)بیجنگ میں ہونے والے چین-جرمنی فورم برائے صنعتی تعاون وترقی2022 میں 2ارب یوآن (تقریبا29کروڑ70لاکھ ڈالر)کی متوقع سرمایہ کاری کے آٹھ منصوبوں پردستخط کیے گئے ہیں۔پارک کی انتظامی کمیٹی کے مطابق،تقریبا11ارب 50کروڑیوآن کی سالانہ صنعتی پیداوار کے حامل آٹھ منصوبوں پرچین جرمن انڈسٹریل پارک اور جرمن کمپنیوں نے دستخط کیے۔معاہدہ کرنے والی کمپنیوں میں سے ایک ،وسٹالٹاسرکلر ٹیکنالوجی کے سی ای او رافیل سوچھن نے کہا کہ چین کے کاربن کے انتہائی سطح اور صفر کاربن اخراج کے اہداف ہمارے لیے بڑے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ اور یہ کہ کمپنی ایک سرکلر اکانومی پائلٹ زون تیار کرنے کے لیے پارک کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔دونوں ممالک کے درمیان قومی سطح کے تعاون کیمنصوبے،چین-جرمن انڈسٹریل پارک کا آغاز دسمبر 2021 میں کیا گیا تھا۔ مرسڈیز بینز اور بی ایم ڈبلیوسمیت 80 سے زیادہ جرمن اداروں نے پارک میں شاخیں قائم کی ہیں۔