بیجنگ(شِنہوا)بندرگاہوں پر چین کے کنٹینر تھرو پٹ (کنٹینر کی آمدورفت) نے سال کی پہلی ششماہی میں توسیع کو برقرار رکھا ہے۔وزارت ٹرانسپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق، جنوری تا جون کی مدت کے دوران، چین کی بندرگاہوں پر کنٹینر ہینڈلنگ کا حجم ایک سال پہلے کے مقابلے میں 3 فیصد بڑھ کر 14کروڑ بیس فٹ مساوی یونٹس (ٹی ای یوز) تک پہنچ گیا۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اسی عرصے میں ملک کی بندرگاہوں پر کارگو کی ترسیل 7ارب58کروڑ ٹن تک پہنچ گئی، جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 0.8 فیصد کم ہے۔وزارت نے معمولی کمی کی وجہ دیگر اشیا کے علاوہ کوئلہ، خام تیل اور لوہے کی درآمدات میں کمی کو قرار دیا۔