شیری رحمان کا سالٹ رینج نیچر ریزرو کمپلیکس میں سیمنٹ پلانٹ کی تنصیب کا نوٹس

Jul 31, 2022

اسلام آباد(خبر نگار)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان کا چکوال میں سالٹ رینج نیچر ریزرو کمپلیکس میں سیمنٹ پلانٹ کی تنصیب کا نوٹس وفاقی وزیرنے پنجاب انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی کو معاملے کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی مجوزہ سیمنٹ پلانٹ کے ذریعے خام مال کی بلاسٹنگ اور کھدائی سے علاقے میں حیاتیاتی تنوع کو خطرہ لاحق ہو جائے گا، شیری رحمان نے کہا ہے کہ مقامی کسانوں، باشندوں اور جنگلات کے محافظوں نے سیمنٹ پلانٹ کی تنصیب کی شدید مخالفت کر رہے ہیںپنجاب انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی اس معاملے کا سنجیدگی سے جائزہ لے ضلع میں پہلے سے موجود پانچ سیمنٹ پلانٹس کے علاوہ مجوزہ پلانٹ زیر زمین پانی کے ذرائع کو تیزی سے ختم کر رہے ہیں سیمنٹ پلانٹ کی وجہ سے علاقے کو پانی کی کمی کا سامنا ہے پنجاب کے محکمہ جنگلات، وائلڈ لائف اینڈ فشریز کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ علاقہ آرا ریزرو فاریسٹ، پریرا ریزرو فاریسٹ اور دلجبہ ریزرو فاریسٹ کے 1200ایکڑ کے قدرتی ذخائر پر محیط ہے اس علاقے میں مختلف قسم کے نباتات اور حیوانات موجود ہیںقانون کے مطابق اس علاقے میں جنگلی جانوروں کا شکار کرنے، درختوں کی کٹائی کرنے، کاشت کے لیے زمین صاف کرنے اور کان کنی جیسی سرگرمیاں سختی سے ممنوع ہیںپاکستان کو پہلے ہی حیاتیاتی تنوع کے نقصان، آلودگی اور ماحولیاتی بحران کا سامنا ہے رواں برس گرمی کی شدید لہروں کی وجہ سے کئی ہزار ایکڑ قیمتی جنگلات کو نقصان ہوا ہے،ہمیں ماحولیات کے ساتھ زیر زمین پانی کا کا بھی تحفظ کرنا ہے پاکستان میں جنگلات کا 6 فیصد سے بھی کم حصہ ہے جو ماحولیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات سے لڑنے کے لیے ناکافی ہیںقدرتی ذخائر کو خطرے میں ڈالنے کے بجائے کان کنی کے لیے دوسری جگہیں تلاش کی جائے ہمیں یقینی بنانا ہوگا کہ صنعتی سرگرمیوں سے محفوظ علاقوں، لوگوں کے ذریعہ معاش اور قدرتی سرمائے کونقصان نہ پہنچے

مزیدخبریں