کراچی، سبزی منڈی میں لاکھوں کا مال بارش اور کیچڑ کی نذر ، تاجر پریشان

Jul 31, 2022

کراچی (کامرس رپورٹر) نیو سبزی منڈی میں بارش نے تباہی مچادی، لاکھوں روپے کا مال بارش کی نظر ہونے سے تاجروں کو شدید نقصان ہوا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی نیو سبزی منڈی ہائی وے میں بارش کے بعد تباہ کاریاں جاری ہے ، منڈی کچرہ منڈی بن گئی جبکہ کئی کئی فٹ کیچڑ جمع اور کچرے کے ڈھیر لگ گئے۔ہول سیل فروٹ ویجی ٹیبل منڈی میں لاکھوں روپے کا مال بارش پانی اور کیچڑ کے نظر ہوگیا ، منڈی انتظامیہ کی جانب سے غفلت اور لاپرواہی سے تاجروں کو شدید نقصان پہنچا۔سبزی و فروٹ منڈی میں نکاسی آب اور سیوریج نظام چوک ہونے کی وجہ سے اندرونی سڑکیں کھنڈر بن گئی، کیچڑ اور سیوریج کے پانی کے کھڑے رہنے سے سبزیاں اور پھل کا مال کچرے کی نظر ہوگیا۔کھانے پینے کے مال پر جانور اور حشرات الارض گھوم رہے ہیں، جس کے بعد نیو سبزی منڈی کچرے کا ڈھیر بیماریوں کہ آماجگاہ بن گئی۔تاجر سبزی منڈی رحیم خان نے بتایا کہ بارش کے بعد سبزی منڈی میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر جمع ہو گئے اور سیوریج کے پانی سے کچی سڑکوں مزید گھڑے بن گئے ہیں۔کیچڑ اور کچرے کی وجہ سے سخت بد بو اور مکھیوں مچھروں کی یلغار ہے، کیچڑ سے بھری سڑکیں سبزی اور پھلوں کی گاڑیوں اور ٹرکوں کہ آمدورفت میں رکاوٹ بنی ہوئی ہیں۔

مزیدخبریں