کراچی :ہاکس بے کے ساحل پر ڈوبنے والے دو نوجوان تاحال نہ مل سکے

کراچی (این این آئی) ایک ہفتے قبل ہاکس بے کے ساحل پر ڈوبنے والے دو نوجوانوں کی لاشیں نہ مل سکیں، لواحقین اپنے پیاروں کی صورت دیکھنے کو ترس گئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے ساحلی مقام ہاکس بے پر گزشتہ دنوں پکنک منانے کے لیے جانے والے کراچی کے دو نوجوان سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے۔اس حوالے سے ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دو نوجوانوں کی لاشیں تاحال نکالی نہ جاسکیں، نوجوانوں کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔امدادی ادارے کے مطابق ڈوبنے والے نوجوان نارتھ کراچی کے رہائشی ہیں، ان کا ایک دوست ڈوبنے سے بچ گیا تھا جس نے آکر واقعے کی اطلاع دی۔

ای پیپر دی نیشن