خانیوال میں بھی چار  پناہ گاہیں دوبارہ فنگشنل  

میاں چنوں(نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر شاہد فرید کی زیر نگرانی ضلع خانیوال میں بھی پہلے مرحلہ میں 4 پناہ گاہیں دوبارہ فنگشنل کردی گئی ہیں تمام پناہ گاہوں میں بہترین انتظامات کا عمل مکمل کر دیا گیا ہے ضلعی انتظامیہ کے افسران نے پناہ گاہوں کا دورہ کیا اور وہاں پر مسافروں اور بے سہارا افراد کے قیام کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دی ۔خانیوال میں پناہ گاہ ڈی ایچ کیو ہسپتال،کبیر والا میں ٹی ایچ کیو ہسپتال اور میاں چنوں،جہانیاں  میں میونسپل کمیٹیز دفاتر  کی حدود میں قائم کی گئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن