جلوسوں اور مجالس کی  سکیورٹی  پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا‘ خرم شہزاد

ملتان( نمائندہ خصوصی)سٹی پولیس آفیسر ملتان خرم شہزاد حیدر کی سربراہی میں پولیس لائنز ملتان میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، ایس ایس پی آپریشنز ملتان حسام بن اقبال سی پی او ملتان کے ہمراہ تھے۔ ۔ سی پی او ملتان نے کہا کہ محرم الحرام میں جلوسوں اور مجالس کی  سیکیورٹی ایس او پیز پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔ مجالس اور جلوسوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ اہم مقامات، امام بارگاہوں اور جلوس روٹس کے گردونواح میں سرچ آپریشن جاری رکھیں۔ ۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر الرٹ رہیں مشکوک افراد پر نظر رکھیں اور چیکنگ کریں۔ روٹس کی خلاف ورزی کسی بھی صورت نہیں کی جائے گی۔  سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر نے ہدایت کی کہ صرف وہی افراد سبیل لگانے کے اہل ہوں گے جن کو پولیس کی جانب سے سٹیکرز جاری کیے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن