ایم ٹی آئی منسوخی میں مزید تاخیر پردوبارہ احتجاج  شروع کرینگے، قمر گجر 

Jul 31, 2022

اسلام آباد(خبر نگار)چیئرمین ایف ایچ اے پمز ہسپتال چوھدری قمر گجرنے کہاہے کہ ایم ٹی آئی منسوخی میں مزید تاخیر کی گئی تو احتجاج کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا جائے گاحکومت فی الفور سینیٹ سے ایم ٹی آئی ریپیل بل منظور کروائے جبکہ ڈاکٹر حیدر عباسی اورڈاکٹراسفند یار نے کہاہے کہ وفاقی وزیر صحت اپنا وعدہ پورا کریں۔فاقی وزیر صحت نے پمز کا دورہ کیا تھا اور یہ وعدہ کیا تھا کہ ایم ٹی آئی ریپیل بل سینیٹ سے بھی ترجیحی بنیادوں پہ منظور کیا جائے گا۔ اور حکومت ایم ٹی آئی کا کالا قانون ختم کرنے کا وعدہ پورا کرے گی۔ جس  پر پمز ہسپتال کی تمام یونینز نے احتجاج ملتوی کیا تھا۔ اب جب سینیٹ کا سیشن جاری ہے تو فیڈرل ہیلتھ الائنس کی طرف سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسی سیشن میں منظوری کے بعد ایم ٹی آئی کا کالا قانون ختم کیا جائے ورنہ احتجاج کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو جائے گا۔ اس سلسلے میں پیر کو ایف ایچ اے کا ہنگامی اجلاس بلا لیا گیا ہے جس میں پمز کی تمام تنظیمیں شرکت کریں گی اور آئندہ کا لائحہ عمل طے ہو گا۔ 

مزیدخبریں