راولپنڈی (جنرل رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد تنویر اکبراور سینئر سول جج راولپنڈی چوہدری عمران علی نے سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی کا دورہ کیا، چاک و چوبند دستے نے معزز جج صاحبان کو سلامی پیش کی،جج صاحبان جیل ہسپتال میں موجود مریضوں سے ملے اور ان کی عیادت کی، انہیںجیل ہسپتال میں موجود مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی گئی انہوںنے جیل میں مقید اسیران کو طبی و دیگر سہولیات کی فراہمی اور روز مرہ کی بنیادی ضروریات کی اشیاء کی فراہمی پر جیل انتظامیہ کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار 7 اسیران کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا ، جو اسیران شناخت پریڈ میں بند تھے اور ان کی قانونی کاروائی مکمل ہونے کے بعد بھی جیل حکام کو رہائی آرڈر موصول نہیں ہوئے ، اس بات کا نوٹس لیتے ہوئے 8 اسیران جو شناخت بریڈ میں بند ہیں ان کو رہا کرنے کے احکامات دیئے،ان احکامات کی روشنی میں رہا کر دیاگیا ۔
2ججوں کا اڈیالہ جیل کا دورہ،7 اسیران کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم
Jul 31, 2022