علی مرتضیٰ ایڈیشنل چیف سیکرٹری تعینات نارووال حافظ آباد بھکر خانیوال کے ڈی سی تبدیل 

لاہور (خصوصی نامہ نگار+ نامہ نگار) رائے ممتاز حسین بابر کو سی ایم سیکرٹریٹ میں سپیشل سیکرٹری تعینات کر دیا گیا۔ رائے ممتاز حسین بابر پنجاب اسمبلی میں ڈی جی پارلیمانی امور کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ رائے ممتاز حسین بابر نے اسمبلی میں ڈی جی پارلیمانی امور کا چارج چھوڑ دیا۔ رائے ممتاز حسین بابر نے سی ایم سیکرٹریٹ میں سپیشل سیکرٹری کی حیثیت سے جوائن کر لیا۔ دوسری طرف پنجاب پولیس میں افسران کے تقرروتبادلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب حکومت  نے معین مسعودکوآر پی او فیصل آباد، عمر سعید ملک کو سی پی او فیصل آباد تعینات کر دیا ہے جبکہ آر پی او فیصل آباد بابر سرفراز اور سی پی او علی ناصر رضوی کو سی پی او پنجاب لاہور رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں آئی جی پنجاب پولیس فیصل شاہکار نے 6 پولیس افسران کے تقرروتبادلے  کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عمران جلیل کوڈی پی او خانیوال، نعیم عزیز کو ڈی پی او ننکانہ صاحب، خالد رشید کوایس پی انویسٹی گیشن ننکانہ صاحب تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ڈی پی او خانیوال عطا الرحمن، ڈی پی او ننکانہ صاحب کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان اور ایس پی انویسٹی گیشن ننکانہ صاحب محمد اکمل کو سینٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔آئی جی پنجاب پولیس فیصل شاہکار نے ایس پی سکیورٹی لاہور محمد راشد ہدایت کا تبادلہ کر کے ڈی پی او جھنگ تعینات کرنے کے احکامات ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر بھکر ذوالفقار احمد بھون کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر (ایڈمن) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو، ڈپٹی کمشنر خانیوال شاہد فرید کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر بھکر، ایڈیشنل کمشنر (ریونیو) بہاولنگر ظہیر عباس چٹھہ کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر خانیوال تعینات کر دیا گیا۔ جبکہ ڈپٹی کمشنر نارووال امتیاز شاہد کا تبادلہ، ڈپٹی سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب جبکہ ڈپٹی سیکرٹری وزیرِاعلٰی آفس پنجاب لاہور خرم شہزاد ڈپٹی کمشنر بھکر تعینات کر دیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے اہم افسروں کے تقرر و تبادلے کر دیئے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سید علی مرتضیٰ کا تبادلہ کر دیا گیا۔ سید علی مرتضیٰ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب ہوں گے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب عبداﷲ سنیل کو تبدیل کر کے چیئرمین پی اینڈ ڈی تعینات کر دیا گیا۔ کیپٹن (ر) اسد اﷲ خان کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ چیئرمین پی اینڈ ڈی علی سرفراز کو تبدیل کر کے سیکرٹری زراعت بنا دیا گیا۔ ڈی سی حافظ آباد اﷲ دتہ کا بھی تبادلہ کر کے ڈائریکٹر پے رول محکمہ داخلہ پنجاب تعینات کر دیا گیا۔ توقیر الیاس چیمہ اے ڈی سی آر لاہور کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر حافظ آباد بنا دیا گیا۔ مجتبیٰ عرفات خان اے ڈی سی جی لاہور کا تبادلہ کر کے اے ڈی سی آر لاہور تعینات کر دیا گیا۔
تقرر و تبادلے

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...