موبائل چور کا ڈیٹا دینے کے باوجود گرفتاری عمل میں نہ آسکی ،محمدوقاص

مری(نامہ نگار خصوصی )محمدوقاص ولد محمدرشیدسکنہ روات نے اپنے بیا ن میں کہا ہے کہ 2 ماہ قبل  وقاص ولد رشید جن کا تعلق مری روات سے ہے اس کا موبائل چوری ہو گیا جس کی تحریری اطلاع پولیس چوکی لوئر بازارمری میں دے دی تھی ہم نے کوشش کرکے دو مہینے بعد موبائل اورچور کا بھی پتا چلا لیا جس کا مکمل ریکارڈ بازار چوکی کو دیا گیا مگر تمام معلومات لینے کے بعد بھی پولیس چور کو گرفتار نہیں کر رہی  جبکہ موبائل چور مری میں موجود ہے۔ جس کا نام عتیق ولد لطیف ہے کو گرفتارنہیں کرر رہے،متاثرہ شخص نے ایس پی کوہسار،ایس ڈی پی اومری اور ایس ایچ او مری فوری ایکشن لینے ،چورکیخلاف کاروائی نہ کرنے پر پولیس اہلکاروں کیخلاف ایکشن اورچورکوگرفتارکرنے کی استدعا کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن