امریکی ایوان نمائندگان: بڑے ہتھیاروں کی  تیاری‘ فروخت پر پابندی کا بل منظور

واشنگٹن (شِنہوا) امریکی ایوان نمائندگان نے حملہ آور ہتھیاروں پر پابندی کا بل منظور کرلیا،بل کی منظوری 213 کے مقابلے میں 217 ووٹوں کے انتہائی کم فرق سے دی گئی۔قانون سازی سے  سیمی آٹومیٹک ہتھیاروں اور  گولہ بارود کے استعمال سے چلنے والے بڑے ہتھیاروں کی فروخت، تیاری، منتقلی یا رکھنے پر پابندی عائد ہوجائے گی۔لیکن اس قانون کے ایکٹ بننے تک کسی بھی شخص کو اپنے پاس قانونی طور پر موجود سیمی آٹومیٹک ہتھیاروں کو رکھنے اورقانون کے ایکٹ بننے تک قانونی طور پر موجود کسی بھی سیمی آٹومیٹک ہتھیار کی فروخت یا منتقلی کی اجازت ہوگی۔اس بل کے بڑے حمایتی رکن کانگریس ڈیوڈ سسلین نے ایک بیان میں کہا کہ اس ملک میں لوگوں کی تعداد سے بندوقوں کی تعداد زیادہ اور سال کے دنوں سے زیادہ فائرنگ کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔ یہ امریکہ کو درپیش ایک انوکھا مسئلہ ہے۔  تاہم ریپبلکنز کی واضح مخالفت کی وجہ سے سینیٹ میں بل کی منظوری کے  امکانات کم ہیں۔
پابندی

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...