خیرپور(بیورورپورٹ) راتوں میں برقعہ اوڑھ کر لوگوں کے پیچھے پڑنے ‘ڈرانے اور فائرنگ کرنے والے شخص کو پولیس نے شہریوں کی مدد سے اوستہ گاہی سے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ چند دوز سے محلہ اوستہ گاھی اور ڈبر محلہ میں راتوں میں برقعہ پہن کر شہریوں کے پیچھے لگنے اور ہوائی فائرنگ کرنے والے واقعات سے عوم پریشان تھی کہ یہ کون ہے اور کیوں کر رہا ہے جس کی وجہ ان علاقوں کے لوگ جلد گھروں میں قید ہو جاتے تھے تاہم پولیس نے علاقے کے لوگوں کی مدد سے بلآخر اس شخص کو گرفتار کرکے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔