ٹیکسٹائل ملز،سولر انرجی پیدا کرنے کیلئے پاور جنریشن سسٹم لگائیں :چیئرمین نیپرا توصیف ایچ حیدر 

Jul 31, 2022

لاہور(کامرس رپورٹر )چیئرمین نیپرا توصیف ایچ حیدر نے اپٹما کو سی ٹی بی سی ایم سکیم کے تحت ویلنگ چارجز پر از سر نو غور کرنے یقین دہانی کراتے ہوئے ٹیکسٹائل ملوں پر زور دیا ہے کہ وہ سولر انرجی پیدا کرنے کیلئے پاور جنریشن سسٹم لگائیں اور حکومت کی سکیم سے فائدہ اٹھائیں۔انڈسٹری اور نیپرا کے نمائندگان کو مل بیٹھ کر ایک دوسرے کیلئے قابل قبول ویلنگ چارجز وضع کرنے چاہئیں۔ وہ گزشتہ روز اپٹما قیادت سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔ سرپرست اعلیٰ اپٹما گوہر اعجاز، چوہدری عبد الرحیم ناصر، چیئرمین نارتھ زون حامد زمان، سیکرٹری جنرل رضا باقر، انرجی ایڈوائزر طاہر بشارت چیمہ اورفیصل آباد او رملتان سے ٹیکسٹائل مالکان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 

مزیدخبریں