بجلی بلوں میں بھاری ٹیکس،فیول ایڈجسٹمنٹ ناقابل قبو ل : خواجہ خاور رشید

Jul 31, 2022

لاہور( این این آئی)پنجاب ڈائیز اینڈ کیمیکلز مرچنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین خواجہ خاور رشید نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں بھاری سیلز ٹیکس ، فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز اور دیگر ٹیکس ناقابل قبو ل ہیں۔بجلی کے بلوں نے بزنس کمیونٹی اور عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے لیکن حکومت کو اس کا کوئی احساس نہیں۔حکومت فوری طور پر تمام وزراء ، اراکین اسمبلی اور بیوروکریٹس کو مفت بجلی اور پٹرول کی سہولت بند کردے تاکہ انہیں احساس ہوسکے کہ ان کی قیمت میں اضافے سے بزنس کمیونٹی اور عام لوگوں پر کیا گزرتی ہے۔

مزیدخبریں