خضدار (نامہ نگار)کمشنر قلات داؤد خان خلجی کی نگرانی میں ضلعی انتظامیہ عوام کو ریلیف پیکج پہنچانے کا آغاز کردیا۔ اسسٹنٹ کمشنروڈھ محمد اقبال کھوسہ نے وڈھ کے متاثرہ علاقوں کے عوام میں راشن تقسیم کیے۔سونارو، علی کو، زانبوری، ہنامی بینٹ، سالو، سومار گوٹھ، کہروی، بوہیر ماس، کشاری سمیت وڈھ کے دیگر علاقوں کے عوام میں راشن تقسیم کیا گیا۔زانبوری اور کشاری میں اونٹوں کے ذریعے راشن پہنچایا گیا اسسٹنٹ کمشنر وڈھ اقبال کھوسہ نے خود موقع پر لوگوں میں راشن تقسیم کیا۔ گذشتہ روز سونارو، علی کو، زانبوری، ہنامی بینٹ، سالو، سومار گوٹھ، کہروی، بوہیر ماس، کشاری سمیت وڈھ کے دیگر علاقوں کے عوام میں راشن تقسیم کیا گیا حکومت بلوچستان کی جانب سے عوام کی حوصلہ افزئی کی گئی جن علاقوںمیں گاڑی نہیں جاسکتی تھی وہاں اونٹ کے ذریعے عوام کو راشن پہنچایا گیا ۔