نصیر آباد (نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام کی مرکزی سپریم کونسل کے ممبر تحصیل ڈیرہ مراد جمالی کے امیر شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین حاجی رحمت اللہ بنگلزئی نے سیلاب اور بارشوں سے مشکلات اور ہونیوالے نقصانات پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی لاپرواہی اور بے حسی متاثرین بے یار مدد گار کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں ان کی کوئی داد رسی نہیں ہورہی ہے ابتک متاثرین کی کوئی مدد نہیں کی گئی نہ انہیں ٹینٹ دئیے جارہے ہیں نہ ہی کھانے پینے کے کے لیے اشیاء خورد نوش دی گئی ہے حکومت دعو ے تو بہت کر رہی ہے مگر زمینی حقائق کچھ نہیں ۔انہوں نے کہا کہ تمام ترزمینی راستے منقطع ہوچکے ہیں حکومت کہیں بھی نظر نہیں آرہی۔
حکومتی لاپرواہی سے سیلاب متاثرین کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں: رحمت اللہ بنگلزئی
Jul 31, 2022