نصیر آباد (نامہ نگار) پیپلز پارٹی نصیرآباد کے سنیئر رہنما ماما محب خان مغیری نے کہاکہ بلوچستان میں حالیہ سیلاب اور بارشوں نے تباہی مچا دی ۔ لاکھوں افراد کھلے آسمان تلے حکومتی امداد کے منتظر ہیں حکومت ضلع جھل مگسی ،نصیر آباد، لسبیلہ ،نوشکی سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں متاثرین کی بحالی کے لیے عملی طور پر اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں حکومت بلوچستان متاثرین کے علاج و معالج کے لیئے امدادی کیمپ اور ادویات وغیرہ فراہم کر کے ان کا علاج کیا جائے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے بھر پور اقدامات کیے جائیں۔