پٹ فیڈر کینال کے پشتے کئی مقامات پرکمزور ہیں: سیلم کھوسہ

Jul 31, 2022

صحبت پور(نامہ نگار)سابق صوبائی وزیر و رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان سیلم خان کھوسہ نے پٹ فیڈر کینال کے متاثرہ علاقے کادورہ کیا ۔اس موقع پر  ڈپٹی کمشنر صحبت پور عظیم جان دمڑ نے  بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پٹ فیڈر کینال سے ابھی فی الحال سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ۔ پٹ فیڈر کینال  کی کمزور پشتوں  کو مضبوط کیا جارہا ہے اور پٹ فیڈرکینال سے جہاں سیلابی ریلا گزررہا ہیانہوں نے کہا کہ پٹ فیڈر کینال کے  پشتے کافی جگہوں پر ابھی تک کمزور ہیں ایرگیشن محکمہ انھیں مضبوط بنائے اور سیلابی ریلے کی گزرگاہ پر جو سلئٹ ریت اور مٹی جمع ہوئی ہے جس سے پٹ فیڈر کابہاؤ آگے کی طرف بہت کم ہو گیا ہے جمع شدہ سلئٹ کو فوری طور پر نکالا جائے۔

مزیدخبریں